0
Friday 13 Nov 2015 21:31

پٹرولنگ پولیس کے 700 اہلکاروں کی الیکشن ڈیوٹی لگا دی گئی

پٹرولنگ پولیس کے 700 اہلکاروں کی الیکشن ڈیوٹی لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودہا ریجن کے 700 ملازمین کی الیکشن ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، جو الیکشن کے دوران پنجاب پولیس سے معاونت کریں گے۔ سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ توصیف حیدر نے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب، لاہور کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 19 نومبر کو ہونیوالے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے پرامن انعقاد کی غرض سے پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودہا ریجن کے 600 ملازمان جن میں36 ہیڈ کانسٹیبلان، جبکہ 564 کانسٹیبلان ضلع سرگودہا کے پولنگ سٹیشنز پر جبکہ 3 ہیڈ کانسٹیبلان اور 97 کانسٹیبلان ضلع میانوالی میں پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 497482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش