0
Saturday 14 Nov 2015 21:30

وشو ہندو پریشد اور دیگر ہندو شدت پسند تنظیمیں مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہیں، منور رانا

وشو ہندو پریشد اور دیگر ہندو شدت پسند تنظیمیں مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہیں، منور رانا
اسلام ٹائمز۔ منور رانا نے کچھ عرصہ قبل بھارت میں پھیلی بدامنی اور فرقہ پرستی کے خلاف اپنا ساہیتہ اکادمی ایوارڈ لوٹایا تھا۔ منور رانا نے ایوارڈ لوٹاتے وقت کہا تھا کہ بھارت میں ہو رہی واردات پر وزیراعظم نریندر مودی کو مداخلت کرنا چاہئے۔ اب ایک مرتبہ پھر منور رانا ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر ہو رہے ہنگامہ کو لیکر پریشان ہیں۔ منور رانا کا ماننا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کا ماحول خراب ہورہاہے ۔ ان کی پریشانی ان کے الفاظ سے صاف جھلک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ماحول ایسا ہوگیا ہے کہ جو مسلمان مرچکے ہیں وہ شیطان تھے اور بچے ہوئے زندہ مسلمان پاکستانی ہیں۔ ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر ہورہے ہنگامہ سے ناراض منور رانا نے کہا کہ وشو ہندو پریشد اور ایسی ہی دیگر سخت گیر پارٹیوں کے چھوٹے چھوٹے کارکنان مسلم شخصیتوں پر نشانہ لگارہے ہیں۔ ملک کا ماحول دن بدن کشیدہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہندوستانی دوسرے ملک میں اپنے ملک کا نام خراب نہیں کرنا چاہے گا۔ لیکن بات تو تب ہے جب وزیراعظم نریندر مودی ایسا ہی بیان اپنے ملک میں آکر دیں۔ بدامنی اور فرقہ پرستی کے سوال پر مودی نے جو بیان برطانیہ میں دیاہے وہ ملک میں بھی دیں۔ منور رانا نے کہا کہ ان کی جگہ میں بھی ہوتا تو ایسا ہی جواب دیتا۔ جس میں ملک کا نام اور شان برقرار رہے۔ ایوارڈ لوٹانے کے بعد کئی طرح کے ردعمل ملے تھے، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ان کے ساتھ دیگر ادیبوں سے ملاقات کرکے ملک کے مسائل پر بات کریں تو وہ ایوارڈ واپس لے لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 497826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش