0
Saturday 21 Nov 2015 18:44

مخدوم امین فہیم اپنے والد کے پہلو میں سپرد خاک، پیپلز پارٹی کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

مخدوم امین فہیم اپنے والد کے پہلو میں سپرد خاک، پیپلز پارٹی کا ایک روزہ سوگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سینئر سیاستدان و سابق وزیر مخدوم امین فہیم کی نمازجنازہ درگاہ سرور نوح میں ادا کردی گئی ہے۔ سروری جماعت کے 71 ویں روحانی پیشوا، سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان مخدوم امین فہیم کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں خون کے سرطان کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، جن کی نمازجنازہ ہالا میں ادا کی گئی۔ جس میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صوبائی وزرا نثار کھوڑو اور منظور وسان سمیت دیگر اعلٰی حکومتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مخدوم امین فہیم کوان کے آبائی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاررٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ امین فہیم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امین فہیم پیپلز پارٹی کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔ ان کے انتقال سے پارٹی بی بی شہید کی شہادت کے بعد ایک بار پھر بہت بڑے نقصان سے دوچار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امین فہیم نے تین آمروں کیخلاف جدوجہد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔ وہ ہر آمر کے سامنے ڈٹے رہے اور کلمہ حق ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 499285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش