0
Wednesday 25 Nov 2015 16:39

کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری

کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو کراچی کے 6 اضلاع میں ہونے والی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری کر دی گئی ہے، جس کے تحت شہر بھر میں 70 لاکھ 65 ہزار 284 ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں 40 لاکھ 65 ہزار 284 مرد، جبکہ 30 لاکھ 17 ہزار 35 خواتین شامل ہیں۔ کراچی کے ضلع شرقی، غربی، وسطی، جنوبی، ملیر اور کورنگی میں مجموعی طور پر 4 ہزار 152 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 505 مردانہ، 471 خواتین اور 3 ہزار 162 مشترکہ ہوں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر 4 ہزار 152 پریزائیڈنگ افسران، 23 ہزار 549 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 14 ہزار 849 پولنگ آفیسرز اور 536 نائب قاصد تعینات ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 500295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش