0
Wednesday 25 Nov 2015 18:19

بلدیاتی الیکشن کے شفاف ہونے کی اُمید نہیں، جسٹس (ر) وجیہ الدین

بلدیاتی الیکشن کے شفاف ہونے کی اُمید نہیں، جسٹس (ر) وجیہ الدین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی الیکشن کے شفاف اور میرٹ پر ہونے کی کوئی اُمید نظر نہیں آتی، لیکن جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے الیکشن کا انعقاد بذات خود خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں ورکر کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس (ر) وجیہ الدین کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی شفافیت پر سوال اس لیے بھی ہے کہ کونسلر کے اُمیدوار انتخابی مہم پر 30 لاکھ روپے خرچ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے حکومتی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں اوسط آمدنی آج سے بہتر تھی جبکہ اب بے روزگاری ہے۔ آج تعلیم، صحت، روزگار، ذرائع آمد ورفت، روٹی، کپڑا اور مکان میسر نہیں ہے۔ ہمارے وزیر خزانہ صرف ٹیکس بڑھا رہے ہیں اور ای کامرس کے دور میں بھی ٹیکس نیٹ کو بہتر بنانے میں ناکام ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگی پر کوئی کاروائی نہیں کی جن کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی وجہ سے پارٹی میں پیراشوٹر اور قبضہ مافیا کا راج ہے۔
خبر کا کوڈ : 500327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش