0
Sunday 29 Nov 2015 17:52

عرس داتا دربار، یکم دسمبر سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گا

عرس داتا دربار، یکم دسمبر سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گا
اسلام ٹائمز۔ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 972 ویں سالانہ عرس کی تقریبات یکم دسمبر کو رسم چادر پوشی سے شروع ہوں گی، صوبائی وزیر اوقاف میاں عطاء محمد مانیکا کا کہنا ہے کہ عرس کیلئے 90 لاکھ گرانٹ مختص کی گئی ہے، زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائیگی۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور میاں عطاء محمد مانیکا نےحضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کی تیاریوں پر سیکرٹری اوقاف نیئر اقبال، ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ڈاکٹر نور محمد اعوان کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عرس میں دنیا بھر سے 500 مشائخ و علماء کرام جبکہ مختلف درگاہوں سے 200 کے قریب سجادہ و گدی نشین شریک ہوں گے۔ انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے رات کے اوقات میں لنگر تقسیم کرنےکی روایت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ عرس تقریبات کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ 1800 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، زائرین کو جامہ تلاشی کے بعد احاطہ دربار میں جانے کی اجازت ہو گیی۔ عرس تقریبات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 3 جنریٹرز نصب ہوں گے، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 501386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش