0
Wednesday 12 Jan 2011 13:03

افغانستان،پارلیمنٹ کے باہر خودکش حملہ،4 ہلاک،8زخمی

افغانستان،پارلیمنٹ کے باہر خودکش حملہ،4 ہلاک،8زخمی
کابل:اسلام ٹائمز-افغان دارلحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب خودکش حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا لیا، جب افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی بس قریب سے گزر رہی تھی، دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار اور آٹھ افراد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نے اپنی موٹر سائیکل بس سے ٹکرا دی۔ جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ دھماکے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 50157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش