0
Monday 30 Nov 2015 23:17

مودی سے گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی، نواز شریف

مودی سے گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مودی سے گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی، میں اور مودی ایک دوسرے کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں، ہماری آپس میں جو گفتگو ہوئی اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ پیرس میں ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے داخلی اور بیرونی معاملات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ تمام مسائل حل ہوں، مسائل کا حل مذاکرات ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاملات کو اچھے انداز میں آگے بڑھانا ہے، ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں، معاملات بہتر بنانے کیلئے ہی آج افغان صدر اشرف غنی سے بات ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 501674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش