0
Thursday 3 Dec 2015 11:46

چہلم کے موقع پر سکیورٹی ادارے کوتاہی نہ برتیں، حمزہ شہباز

چہلم کے موقع پر سکیورٹی ادارے کوتاہی نہ برتیں، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ حمزہ شہباز نے پنجاب انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر لاہور اور صوبے بھر میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، بالخصوص دہشت گردی کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو سے حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ لاہور میں ہدایات دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا بعض ملک دشمن عناصر ایسے مواقع پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے اور فرقہ بندی کے نام پر امن تباہ کرنے کی سازش کر سکتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی ادارے چوکنا رہتے ہوئے بروقت تمام انتظامات مکمل رکھیں اور عاشورہ کی طرح چہلم کے موقع پر بھی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کسی بھی فرقے کے نام پر تقسیم اور منافرت پیدا کرنا مذہب اور معاشرے کی کوئی خدمت نہیں، اسلام کے نام لیوا سب ایک ہیں اور ہمیں اپنے عقیدے کو نہ چھوڑنے اور دوسرے کے عقیدے کو نہ چھیڑنے کے آفاقی اصول پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا چہلم کے موقع پر ہر ضلع میں کنٹرول روم کو بھی موثر رکھا جائے تاکہ خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی شکل میں فوری کارروائی کی جاسکے ۔

خبر کا کوڈ : 502256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش