0
Wednesday 12 Jan 2011 23:01

کراچی،جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار، دھماکہ موبائل فون کے ذریعے کیا،ملزمان کا بیان

کراچی،جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار، دھماکہ موبائل فون کے ذریعے کیا،ملزمان کا بیان
کراچی:اسلام ٹائمز-جامعہ کراچی میں دو ہفتے قبل ہونے والے دھماکے کے بعد اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجہ میں دھماکے میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے 28 دسمبر 2010ء کو جامعہ کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنوں پر دوران نماز ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تین خطرناک دہشت گردوں محمد عمر ولد میجر اسلم چوہدری،(طالب علم شعبہ فوڈ اینڈ سائنسEnrollment Number SCI/ FST 8253/2006)، حفیظ اللہ ولد نعمت اللہ (طالب علم شعبہ بین الاقوامی تعلقات،سال اولEnrollment Number ART/INR 20124/2010) اور محمد فیض جو کہ جامعہ کراچی کا ریگولر طالب علم نہیں ہے کو گرفتار کر لیا ہے اور مبینہ ٹاﺅن تھانے کی تحویل میں دے دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ 28دسمبر 2010ء کو جامعہ کراچی میں مین کیفے ٹیریا کے ساتھ دھماکہ اس وقت ہوا جب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان نماز ظہرین کی ادائیگی کے لئے صفوں پر موجود تھے کہ پہلے سے صفوں کے ساتھ نصب کیا گیا ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجہ میں چار طالب علم شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو کی حالت تاحال نازک ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق ایک مذہبی دہشت گرد طلباء تنظیم سے ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ تین دہشت گردوں میں سے ایک حفیظ اللہ ولد نعمت اللہ کا بڑا بھائی جو کہ خود بھی ایک مذہبی دہشت گرد طلباء تنظیم کا کارکن تھا،چھ ماہ قبل وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ 
جنگ نیوز کے مطابق جامعہ کراچی دھماکے کے گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی اور رینجرز کے بعض دفاتر پر حملوں کی بھی تیاری کر رکھی تھی اور اس کی باقاعدہ ریہرسل بھی کی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق پنجابی مجاہدین گروپ سے ہے، جو ایک طلبہ تنظیم کے باغی ارکان نے دو ہزار سات میں بنایا تھا۔ ملزمان میں حفیظ اللہ عرف بلال، محمد عمر عرف چھوٹا اور فیض علی شامل ہیں اور ان کا تعلق ڈاکٹر برادران گروپ سے ہے۔ ملزمان نے پچیس دسمبر کو منصوبہ بندی کے بعد اٹھائیس دسمبر کو تعمیراتی بلاک میں بم نصب کیا اور موبائل فون کے ذریعے دھماکہ کیا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان کا ریمانڈ کل لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 50244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش