0
Wednesday 12 Jan 2011 00:15

انتہا پسندی نہیں،تعلیم کی کمی مسائل کی بنیاد ہے،رحمن شاہ

انتہا پسندی نہیں،تعلیم کی کمی مسائل کی بنیاد ہے،رحمن شاہ
لاہور:اسلام ٹائمز-امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا سال 2011ء کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر سید رحمن شاہ نے کی۔ اس اہم اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے رواں سال کے اہم امور پر بات ہوئی۔ سیکرٹری تعلیم کی کارکردگی کو سراہا گیا کہ گزشتہ سال 22 لاکھ سے زائد کے وظائف دیے گئے، مرکزی سیکرٹری تعلیم نے اس سال بھی تعلیمی میدان میں اسی طرح کام کرنے کا عزم کیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے گزشتہ میٹنگ سے اب تک ہونے والے ملکی و بین الاقوامی حالات و واقعات کی تفصیل پیش کی۔ 
اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر سید رحمن شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کابینہ کی کارکردگی کو سراہا اور دین مبین کی سربلندی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اور ملک دشمن عناصر امریکہ و اسرائیل کی مداخلت کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر طریقے سے ادا کر نے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی نہیں ہے بلکہ تعلیم سے دوری اور چھوٹی مساجد کے اماموں کے فتووں نے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، لہذا ضروری ہے کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔

خبر کا کوڈ : 50109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش