0
Sunday 13 Dec 2015 23:07

پاراچنار دھماکہ سکیورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ عابد الحسینی

پاراچنار دھماکہ سکیورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ عابد الحسینی
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے سرپرست اعلٰی اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے عیدگاہ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ امن کا دعویٰ کرنے والے سکیورٹی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بوشہرہ اور مینگل میں دہشتگرد آزاد ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت اور سکیورٹی ادارے پرامن اہل تشیع کو تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، ہم مزید لاشے نہیں اٹھا سکتے، آپ دہشتگردوں کو آزاد چھوڑ کر امن کا دعویٰ کیسے کرسکتے ہیں۔؟ انہوں نے کہا کہ اس دہشتگردی واقعہ کے پیچھے محرکات کو فوری طور پر سامنے لایا جائے اور امن دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 504889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش