0
Tuesday 15 Dec 2015 20:52

ایم کیو ایم نے کراچی کے میئر کیلئے وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کیلئے ارشد وہرہ کو نامزد کر دیا

ایم کیو ایم نے کراچی کے میئر کیلئے وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کیلئے ارشد وہرہ کو نامزد کر دیا
اسلام تائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے شہر کراچی کے میئر کیلئے وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کیلئے ارشد وہرہ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کراچی اور لندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے وسیم اختر کو کراچی کا میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر نامزد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے میئرشپ کا فیصلہ رائے شماری سے کیا گیا، جبکہ رائے شماری میں 100 فیصد کسی کا نام بھی نہیں آیا، لہٰذا وسیم اختر کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر ہوں گے۔ وسیم اختر کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے، جبکہ وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے ضلع شرقی سے چیئرمین کی سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ وسیم اختر ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سندھ کے مشیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ ارشد وہرہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی کے رکن ہیں، جبکہ وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی وسطی یوسی 49 سے چیئرمین کی سیٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اجلاس کے دوران فاروق ستار اور نسرین جلیل کو ایم کیو ایم کا ڈپٹی کنویئر مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انتخابات سے قبل ہی وسیم اختر اور ارشد وہرا کو کراچی کی میئرشپ کیلئے مضبوط ترین امیدوار سمجھا جا رہا تھا، جن کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 505373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش