0
Wednesday 16 Dec 2015 00:46

دہشتگرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں، علامہ سید حسین نجفی

دہشتگرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں، علامہ سید حسین نجفی
اسلام ٹائمز۔ مدارس جعفریہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسین نجفی نے لاہور میں طلباء کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم اور مذہب کے لبادے میں چھپے دہشتگردوں کو بے نقاب کیا، 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے دہشتگرد گروہوں کے نفاذِ شریعت کے ڈھونگ کی قلعی کھول دی، دہشتگردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مذہب کے مقدس نام پر انسانوں کا قتلِ عام کرنیوالے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ علامہ سید حسین نجفی نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومتی سطح پر مشاورت کے ساتھ ہونیوالے فیصلوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ابھی بھی سست ہے، اسی وجہ سے داعش جیسی تنظیموں کے ہمدرد دندناتے پھر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کو دہشتگردی کیخلاف آپریشن کلین اپ قرار دے کر اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا جائے۔ پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کا خون رائیگاں نہیں گیا، ان کی بہادر اساتذہ کرام جنہوں نے بچوں کیساتھ شہادت دی انہوں نے بہادری کی ایک تاریخ رقم کی، دہشتگردوں کو اتنی سخت سزا دینی چاہیے کہ دوبارہ کوئی ایسی مذموم حرکت کرنے کی کوشش بھی نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 505453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش