0
Saturday 15 Jan 2011 16:46

کوئی تیسری قوت کراچی کے حالات خراب کر رہی ہے،رحمان ملک

کوئی تیسری قوت کراچی کے حالات خراب کر رہی ہے،رحمان ملک
کراچی:اسلام ٹائمز-وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں تیسری قوت ملوث ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ دشمن لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن شہر کو بدامنی میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کے معاملے پر کچھ شواہد ملے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کل رات ان کی الطاف حسین اور اسفند یار ولی سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روکا ہے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کوئی تیسری قومت کراچی میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملزمان کو کہیں نہ کہیں سے لائن مل رہی ہے۔ کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، یہ واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ولی خان بابر کے قتل کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔
اس سے قبل وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں امن کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے، تاہم ان کی جماعت کراچی میں امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ حکومت کو کراچی سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 50620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش