0
Sunday 20 Dec 2015 20:31

ایئر فرانس کے طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیا میں اتار لیا گیا

ایئر فرانس کے طیارے کو بم کی اطلاع پر کینیا میں اتار لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موریشیس سے پیرس جانے والے ایئر فرانس کے طیارے میں بم کے مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع پر طیارے کو ہنگامی طور پر کینیا کے شہر ممباسا کے موئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں موجود 459 افراد اور عملے کے 14 افراد کو اتار کر جہاز کی تلاشی لی گئی تو واش روم سے ایک مشکوک پیکٹ برآمد ہوا، تاہم حکام نے طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا۔ مقامی پولیس کے ترجمان چارلز اوینو نے کہا کہ طیارے اور اس میں موجود مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا ہے اور یہ کہ متعلقہ ماہرین مشتبہ پیکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چارلز اوینو نے بتایا کہ طیارے میں چار سو 59 مسافروں کے ساتھ 14 عملے کے ارکان موجود تھے اور یہ کہ طیارے نے موریشیئس سے اپنی پرواز رات کے ایک بجے شروع کی تھی۔ کینیائی حکام کا کہنا ہے کہ وہ کئی مسافروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیا کے ہوائی اڈے کے حکام نے کہا کہ موئی ایئر پورٹ پر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ مشتبہ پیکٹ کو ہٹانے کے دوران ہوائی اڈے سے لوگوں کو نکالا گیا تھا۔ طیارہ براہ راست پیرس میں واقع ’چارلز ڈی گول‘ کے ہوائی اڈے کی جانب سفر کر رہا تھا۔ طیارے میں موجود ایک شخص بینوا لوچینی نے کہا کہ واقعے کے دوران مسافر پرسکون رہے اور عملے نے انھیں بتایا کہ طیارے میں ایک تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے اسے واپس موڑا جا رہا ہے۔ بینوا نے مزید کہا کہ جہاز بہت آہستہ آہستہ اپنی بلندی کم کر رہا تھا جس کی وجہ سے ہمیں احساس ہوا کہ غالباً کچھ خرابی ہوئی ہے لیکن ایئر فرانس کا عملہ بہت زبر دست تھا، انھوں نے سب کو بہت پر سکون اور خاموش رکھا۔
خبر کا کوڈ : 506591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش