0
Tuesday 22 Dec 2015 23:33

وفاقی نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں بغیر کسی شرط کے دو ماہ کی توسیع کردی

وفاقی نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں بغیر کسی شرط کے دو ماہ کی توسیع کردی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں بغیر کسی شرط کے دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق، سندھ حکومت کی درخواست پر سندھ رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، تاہم اس ان اختیارات میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔سندھ رینجرز کے وہی اختیارات ہوں گے جو پہلے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز کراچی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کام کررہی ہے جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ وفاق کا قانون ہے اس میں سندھ اسمبلی کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں سندھ حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق ایک قرارداد منظوری کی گئی تھی جس میں رینجرز کے اختیارات کو محدود کیا گیا تھا۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ رینجرز سیاسی شخصیات کیخلاف شک کی بنیاد پر کارروائی کرنے سے پہلے وزیر اعلی سندھ سے اس کی اجازت لے گی۔ اس قرار داد کی منظوری پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے شدید مذمت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 507137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش