0
Tuesday 18 Jan 2011 16:50

پاکستان میں خودکش حملوں میں 22 فیصد کمی،2009ء میں ہونے والے87 خودکش حملوں کے مقابلے میں 2010ء کے دوران 68خودکش حملے ہوئے

پاکستان میں خودکش حملوں میں 22 فیصد کمی،2009ء میں ہونے والے87 خودکش حملوں کے مقابلے میں 2010ء کے دوران 68خودکش حملے ہوئے
لاہور:اسلام ٹائمز-پاکستان میں خودکش حملوں میں 22 فیصد کمی،2009ء میں ہونے والے87 خودکش حملوں کے مقابلے میں 2010ء کے دوران 68 خودکش حملے ہوئے، 2010 کے دوران پاکستان بھر میں پرتشدد واقعات کی مجموعی تعداد 2113 نوٹ کی گئی، جن کے نتیجے میں 2913 ہلاکتیں ہوئیں، پاکستانی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز” پی آئی پی ایس“ کے مطابق اگرچہ پاکستانی حکومت نے سن 2010ء کے دوران طالبان باغیوں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں، تاہم ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لئے اسے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینا ہو گی۔ اپنی سالانہ رپورٹ میں پی آئی پی ایس نے کہا ہے کہ 2009ء کے مقابلے میں سن 2010 کے دوران پاکستان میں "پرتشدد اور دہشت گردی" کے واقعات میں گیارہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال خودکش حملوں میں 22 فیصد کمی ہوئی۔
پی آئی پی ایس کی رپورٹ کے مطابق 2009ء میں کل 87 خودکش حملے ہوئے جبکہ 2010ء میں ان حملوں کی تعداد کم ہو کر 68 ہو گئی، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں دہشت گردی اور پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں بہتری تو آ رہی ہے،تاہم شہری علاقوں میں ان واقعات میں اضافے سے ملک کو شدید تر مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ قبائلی اور دیہی علاقوں کے علاوہ شہروں میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ایک جامع اور موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ اس تھنک ٹینک کے مطابق پائیدار قیام امن کے لیے طویل المدتی بنیادوں پر منصوبہ بندی نہ کرنے کے نتیجے میں مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے، پی آئی پی ایس کے مطابق 2010ء کے دوران پاکستان بھر میں پرتشدد واقعات کی مجموعی تعداد 2113 نوٹ کی گئی جن کے نتیجے میں 2913 ہلاکتیں ہوئیں۔
پی آئی پی ایس کے مطابق یہ درست ہے کہ پاکستانی حکومت نے گزشتہ برس ملک کے قبائلی علاقوں میں کئی کامیابیاں بھی حاصل کیں تاہم اسی دوران پاکستان کی اقتصادی شہ رگ کہلانے والے شہر کراچی میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ملکی معیشت کے لئے ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں سیاسی جھگڑوں، نسلی بدامنی اور جرائم پیشہ افراد کی منظم کارروائیوں کے علاوہ وہاں سماج دشمن عناصر نے بھی اپنے محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں، پی آئی پی ایس کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں 93 دہشت گرد حملوں میں 233 افراد ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ : 50740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش