0
Thursday 24 Dec 2015 21:37

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈھونگا گلی ایبٹ آباد کے قریب سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جب کہ ایک بچی کو تشویشناک حالت میں زندہ نکال لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیر و تفریح کے لیے بٹ خیلہ سے ایبٹ آباد آنے والے خاندان کی کار ڈھونگا گلی کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تاہم ایک بچی کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔ حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی ڈیڑھ سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 507708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش