0
Sunday 27 Dec 2015 22:57

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سندھ رینجرز نے کالعدم تنظیم اور عسکری ونگز کی کمین گاہوں پر چھاپوں کے دوران 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاق سے اختیارات ملنے کے بعد رینجرز پھر ایکشن میں آگئی، رینجرز نے ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، لانڈھی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں کالعدم تنظیم اور عسکری ونگز کی کمین گاہوں پر چھاپوں کے دوران چھ دہشتگردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اور عسکری ونگز کا بھتہ خور بھی شامل ہے۔ اپنے بیان میں رینجرز نے آخری دہشتگرد، ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، عوام سے ایک بار پھر اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گردونواح پر نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک فرد یا حرکت کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دینے کی درخواست بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 508463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش