0
Tuesday 29 Dec 2015 17:03

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے کمی

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے کمی
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نومبر کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 7.30 روپے فی یونٹ مقرر تھی، تاہم بجلی کی پیداوار پر اصل فیول لاگت 5.32 روپے فی یونٹ رہی ہے، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے، نیپرا نے سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے نومبر کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج مد میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 508832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش