0
Friday 1 Jan 2016 20:36

اہم مقامات پر گاڑیوں کی چوری روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

اہم مقامات پر گاڑیوں کی چوری روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈی فیصل آباد پارکنگ کمپنی ام لیلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مانچسٹر میں پارکنگ کے نظام میں جدت لانے کیلئے کو شاں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کے اہم مقامات پر ماڈل پارکنگ سٹینڈز اور گاڑیوں کی چوری کو روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں اقبال سٹیڈیم، باغ جناح اور ضلع کونسل روڈ پر قائم پارکنگ سٹینڈز میں کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب سے گاڑی چوری کی وارداتوں پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، جس کا ضلعی اور ٹریفک پولیس نے بھی اعتراف کیا۔انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کمپنی کو روزانہ تین لاکھ کے لگ بھگ آمدن ہوتی ہے، جس کا ستر فیصد ضلعی حکومت کو دے دیا جاتا ہے، بقیہ تیس فیصد سے کمپنی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر امور نمٹائے جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کے اکثر مقامات سے پارکنگ کا ٹھیکیداری نظام ختم کر دیا گیا ہے، سرکاری اداروں، نجی ہسپتالوں اور مختلف روڈز کی پارکنگ کا انتظام اس وقت پارکنگ کمپنی نے سنبھال رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کوشش کی جاتی ہے کہ دیانتدار عملہ تعینات کیا جائے لیکن اگر کسی جگہ اوورچارجنگ کی شکایت موصول ہو، تو متعلقہ اہلکار کو فوری طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 509439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش