0
Thursday 7 Jan 2016 15:41

آمد میں تاخیر، دفترخارجہ نے سعودی وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی

آمد میں تاخیر، دفترخارجہ نے سعودی وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی پاکستان آمد میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔ دفترخارجہ نے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اور سعودی وزیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق، سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی آمد میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق مہمان وزیرخارجہ نے دن تین بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ دفترخارجہ کا کہناہے کہ آمد میں تاخیر کے باعث مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اور سعودی وزیرخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔ سعودی وزیرخارجہ کی اسلام آباد میں مصروفیات کا تمام شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
صحافی : نادر عباس بلوچ
خبر کا کوڈ : 510919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش