0
Friday 8 Jan 2016 01:09

سعودی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد پر زبردست احتجاجی ریلی

سعودی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد پر زبردست احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تحریک حمایت مظلومین جہاں کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ڈی چوک پارلیمنٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی مذمت کرنا اور پاکستان کو سعودی قیادت میں بننے والے 34 ممالک پر مبنی فوجی اتحاد سے دور رکھنے کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ ریلی میں بچے، بوڑھے اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفرتی تعینات تھی، جو ریلی کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ ریلی کے شرکاء نے سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہ بنے، جس کا مقصد امت اسلامی کو تقسیم کرنا ہے، رہنماوں کا تقریروں میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے، جسے کسی صورت متنازع اتحاد میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ رہنماوں نے شیخ نمر سمیت دیگر افراد کے سر قلم کئے جانے کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے سعودی ظالم حکمرانوں کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں، جن پر نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 511050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش