0
Sunday 10 Jan 2016 17:30

خلیجی ممالک کی سلامتی بہت اہم ہے، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دینگے، جنرل راحیل

خلیجی ممالک کی سلامتی بہت اہم ہے، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دینگے، جنرل راحیل
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔ پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے قریب تعلقات ہیں، جن کی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے، پاکستان سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لئے پاکستان بہت اہم ہے، تمام معاملات میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب پاکستان اور اس کی مسلح افواج سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، علاقائی استحکام میں پاکستان کی کاوشوں کو بھی تسلیم کرتے ہیں، سعودی وزیر دفاع کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی سے کامیاب جنگ اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے۔ سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان ایئر پورٹ سے سیدھے جی ایچ کیو پہنچے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے معاملات زیر بحث آئے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی ہمارے لئے اہم ہے، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔ سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لئے پاکستان بہت اہم ہے اور وہ علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور اسکی افواج کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 511554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش