0
Saturday 22 Jan 2011 12:41

حماس کے خلاف بیان،فلسطینیوں کا فرانسیسی وزیر خارجہ کی گاڑی پر دھاوا،انڈوں اور جوتوں کی بارش

حماس کے خلاف بیان،فلسطینیوں کا فرانسیسی وزیر خارجہ کی گاڑی پر دھاوا،انڈوں اور جوتوں کی بارش
دبئی:اسلام ٹائمز-حماس کے خلاف بیان دینے پر فرانسیسی وزیر خارجہ مشعل ایلیوٹ میری کے جمعہ کو دورہ غزہ کے موقع پر مشتعل فلسطینی ان کی کار پر چڑھ دوڑے اور لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا۔ وہ شمالی قصبے بیت حانون میں حماس کے ایک چیک پوائنٹ پر پہنچیں تو فلسطینیوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ غزہ سے نکل جانے کا مطالبہ کیا، بعض مظاہرین نے فرانسیسی وزیر کی کار پر جوتے بھی پھینکے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں مشعل ایلیوٹ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ یورپی یونین اسرائیلی فوجی کو زیر حراست رکھنے پر حماس کے جنگی جرم کی مذمت کرے۔ 
بعد ازاں حماس کے عہدےداروں نے مظاہرین کو ہٹا دیا، مشعل نے اسرائیل کی 2009ء میں بمباری سے تباہ ہونے والے ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس ہسپتال کی تعمیرنو فرانس کرا رہا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشعل نے کہا فرانس کو غزہ کی فکر ہے، اسرائیل اس کا محاصرہ ختم کر دے۔ فرانس غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس خودمختار فلسطین اور محفوظ اسرائیل کا حامی ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق غزہ کے دورے پر آئی ہوئی فرانسیسی وزیر خارجہ مائیکل الیوٹ ماری کی گاڑی کا اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینوں کے اہلخانہ نے گھیراؤ کر کے انڈے اور جوتے برسائے۔ 20 کے قریب مظاہرین نے غزہ شہر میں قائم ریڈکراس اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا جب فرانسیسی وزیر خارجہ فرینچ کلچر سینٹر کے دورے کے بعد اسپتال کے معائنے کیلئے آرہی تھیں۔ مظاہرین نے وزیر خارجہ کی گاڑی پر انڈے اور جوتے پھینکے اور اپنے اسرائیل کی جیلوں سے اپنے پیاروں کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔









خبر کا کوڈ : 51475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش