0
Sunday 24 Jan 2016 17:02

مکہ مکرمہ میں ضائع کھانا 48 لاکھ بچے کھا سکتے ہیں، سعودی میڈیا

مکہ مکرمہ میں ضائع کھانا 48 لاکھ بچے کھا سکتے ہیں، سعودی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں تقاریب میں ضائع ہونے والے کھانے سے 18 ترقی پذیر ممالک کے 17 فیصد بچوں کو خوراک مہیا کی جا سکتی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے مکہ مکرمہ میں خوراک کی امدادی پروجیکٹ کے سربراہ احمد المطرفی کا کہنا تھا کہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کے ممالک کے بچوں کی بڑی تعداد خوراک کی کمی کا شکار ہے۔ شہر میں عمومی طور پر کسی بھی شادی میں اتنا کھانا ضائع ہوتا ہے کہ وہ 250 افراد کو کھلایا جا سکتا ہے۔ اعداد وشمار بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہرسال چھٹیوں میں ہونے والے شادیوں اور دیگر تقریبات سے جمع ہونے والا کھانا 24 ہزار افراد کو فراہم کیا جاتا ہے۔ احمد المطرفی نے یہ بھی بتایا کہ مکہ مکرمہ کے 120 شادی ہالوں میں سے ابھی صرف 60 سے رابطہ کیا گیا ہے جہاں سے یہ کھانا جمع کیا گیا تھا۔ انھوں نے ضائع ہونے والے کھانے کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 514876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش