0
Monday 25 Jan 2016 11:16

نیشنل ایکشن پلان، بلوچستان میں 1935 کارروائیوں میں 9176 افراد کو گرفتار کیا گیا

نیشنل ایکشن پلان، بلوچستان میں 1935 کارروائیوں میں 9176 افراد کو گرفتار کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سینکڑوں آپریشن کیے گئے جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے اور ہزاروں مشتبہ افراد کو حرا ست میں لیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف اب تک 1935 کارروائیاں کی گئیں جن میں 9176 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کوئٹہ،پشین، ژوب، خضدار، آواران، تربت، پنجگور، قلات، ہرنائی، زیارت اور لورالائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کر کے چار سو تیس دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور نو ہزار سے زائد مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے۔ مذہبی منافرت اور لاوڈاسپیکر کے غلط استعمال پر درجنوں مساجد اور مدارس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 515030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش