0
Thursday 28 Jan 2016 15:33

ترکی، دو صحافیوں کو مبینہ طور پر شام میں داعش کو اسلحہ مہیا کرنے کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنادی

ترکی، دو صحافیوں کو مبینہ طور پر شام میں داعش کو اسلحہ مہیا کرنے کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنادی
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں دو صحافیوں کو مبینہ طور پر شام میں دہشت گرد گروہ داعش کو اسلحہ مہیا کرنے کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ میڈیا کے مطابق ترکی کی عدالت نے دو صحافیوں کو مبینہ طور پر شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو اسلحہ مہیا کرنے کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، استغاثہ نے ان پر ایک امریکی نژاد شخص کے ساتھ مل کر ترک حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا، ملزمان میں استنبول سے شائع ہونے والے روزنامہ جمہوریت کے ایڈیٹر ان چیف جان دوندر اور انقرہ میں اخبار کے دفتر کے بیورو چیف اردم گل شامل ہیں۔ دونوں صحافیوں کو گذشتہ سال 20 نومبر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ دوسری جانب یورپی یونین کے انلارجمنٹ کمشنر جوہانز ہان نے کہا کہ وہ اس سزا پر حیران ہوئے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ دونوں صحافیوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 516075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش