0
Friday 29 Jan 2016 20:12

ملتان، دھڑ جڑی بچیوں کی سرجری ممکن نہیں، ڈاکٹرز نے طبیعت ٹھیک ہونے پر ڈسچارج کر دیا

ملتان، دھڑ جڑی بچیوں کی سرجری ممکن نہیں، ڈاکٹرز نے طبیعت ٹھیک ہونے پر ڈسچارج کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ملتان چلڈرن ہسپتال نے دھڑ جڑی دونوں بچوں کو طبیعت ٹھیک ہونے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کی سرجری کیلئے بنایا گئے میڈیکل بورڈ تمام تر جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ دھڑ جڑی بچیوں کی سرجری دنیا میں کہیں بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ بچیوں کے دل جگر اور چھوٹی آنت ایک ہے اور بہت ساری پیچیدگیوں کا سامناہے۔ ڈاکٹرز نے بچیوں کے صحت یاب ہونے پر والدین کو بچیوں کی نگہداشت کا طریقہ سمجھا کر گھر بھیج دیا ہے جبکہ ان کو یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ جب بھی بچیوں کی طبیعت خراب ہو فورا ہسپتال لایا جائے انہیں ہر قسم کا علاج فراہم کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 516308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش