0
Sunday 31 Jan 2016 18:31

پیپلز پارٹی مذہبی جماعتوں کا سہارا لے رہی ہے، حفیظ الرحمٰن

پیپلز پارٹی مذہبی جماعتوں کا سہارا لے رہی ہے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے پی پی کی حکومت پر تنقید بھی کی ہے اور سیاست بھی کی ہے، اب ہر سیاسی و مذہبی پارٹی کو یہ حق حاصل ہے کہ ہماری حکومت پر تنقید بھی کرے اور سیاست بھی کرے، مگر قومی مسائل پر ہم نے کبھی بھی سیاست نہیں کی ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا ساتھ دیا ہے، اب پیپلز پارٹی قومی مسائل پر بھی سیاست کررہی ہے اور اس کیلئے خود سامنے آنے کی بجائے مذہبی اور دیگر جماعتوں کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی حکومت میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں شامل تھیں، صرف مسلم لیگ نون اقتدار سے باہر تھی، ہم نے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور نہ صرف پی پی کی صوبائی حکومت پر کھل کر تنقید کی بلکہ سیاست بھی کی، مگر قومی مسائل پر کھل کر حکومت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہم نے حکومت میں کسی بھی پارٹی کو شامل نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ہمارے خلاف ہیں، اور ان کی سیاست اور تنقید کو ہم خندہ پیشانی سے قبول کررہے ہیں مگر صرف اتنی گزارش کرتے ہیں کہ قومی مسائل پر سیاست نہ کریں اور حق کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 516963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش