0
Thursday 4 Feb 2016 22:47

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ جاں بحق

ہری پور میں ٹریفک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہری پور کے علاقہ بلڈھیر میں کالج وین درخت سے ٹکرانے سے 4 خواتین اساتذہ جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئیں۔  مطابق ہری پور کے علاقے بلڈھیر میں خواتین وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے موجود ایک درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 خواتین زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں عملے نے 4 خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 2 کا علاج جاری ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین میں بچیوں کے ایک مقامی گورنمنٹ ڈگری کالج کی استانیاں سوار تھیں۔ نعشوں کو ضابطے کی کارورائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 518282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش