0
Thursday 4 Feb 2016 23:06

خورشید شاہ کا رویہ شرمناک تھا، سید ہونے کی لاج رکھیں، رانا ثنا اللہ

خورشید شاہ کا رویہ شرمناک تھا، سید ہونے کی لاج رکھیں، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ کا رویہ شرمناک اور توہین آمیز تھا، سید ہونے کی لاج رکھیں، عمران خان غل غپاڑہ کرسکتے ہیں، دمادم مست قلندر نہیں۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی فائرنگ کے واقعے میں کچھ لوگ گرفتار ہیں،ان سے تفتیش ہو رہی ہے، پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین ادارے کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے، اسے بس حکومتی کنٹرول سے نکال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کےرویے سے سازش اور شرارت چھلکتی ہے، عمران خان غل غپاڑہ کرسکتے ہیں، دمادم مست قلندر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 518287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش