0
Tuesday 25 Jan 2011 09:21

ملک بھر میں آج شہدائے کربلا کا چہلم منایا جا رہا ہے،سیکورٹی کے سخت انتظامات

ملک بھر میں آج شہدائے کربلا کا چہلم منایا جا رہا ہے،سیکورٹی کے سخت انتظامات
کراچی:اسلام ٹائمز-آج چہلم امام حسین ہے،جلوس علم و تعزیہ نکلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیکورٹی کے سخت انتظامات، ٹریفک کیلئے متبادل راستوں کا اعلان۔ ملک بھر میں آج نواسہ رسول ص شہید کربلا امام حسین ع اور ان کے رفقاء کا چہلم منایا جا رہا ہے۔ مرکزی جلوس علم و تعزیہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر نکالا جائے گا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے ایک بجے برآمد ہو گا،اس جلوس سے قبل علم کا جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے صبح 9 بجے برآمد ہو گا اور نشتر پارک پر اختتام پذیر ہو گا۔جہاں مرکزی مجلس منعقد ہو گی۔ اس کے بعد جلوس ایم اے جناح روڈ سے گزرے گا،جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ بعد از نماز جلوس اپنی روایتی گزرگاہ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔ اس دوران ٹریفک کے لیے متبادل روٹ ترتیب دیا گیا ہے۔


Share on Facebook

خبر کا کوڈ : 51878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش