0
Sunday 7 Feb 2016 14:35

کرم ایجنسی میں پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کا فیصلہ

کرم ایجنسی میں پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کا تنازع حل ہوگيا ، قبائل اور کنٹریکٹرز کے درمیان معدنیات نکالنے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت پہاڑوں سے ماربل اورسوپ اسٹون نکالا جائے گا۔ کرم ایجنسی کے علاقے دڑادڑ ميں پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کے طریقہ کار پر قبائل کے درمیان برسوں سے تنازع چلا آرہا تھا۔ مسئلے کے حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی جانب سے جاری کوششیں بالآخرکامیاب ہوگئیں، قبائلی عمائدین اور کنٹریکٹرز کے درمیان پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کا تحریری معاہدہ کرلیا گيا جس پر کنٹریکٹرز اورتمام عمائدین نے دستخط کیے۔ تحریری معاہدے کے مطابق دڑادڑ کے پہاڑوں سے معدنیات نکالنے والے کنٹریکٹرز فی ٹرک سولہ سو روپے ادا کریں گے، مزدور اور ٹرانسپورٹ بھی مقامی قبائل کے ہوں گے، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کنٹریکٹرز علاقے ميں مفت ڈسپنسری قائم کریں گے۔ قبائلی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد پہاڑوں سے سوپ سٹون اور دیگر معدنیات نکالنے کا کام شروع ہوجائے گا۔قبائلیوں نے خوشی کے اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور دنبے ذبح کیے۔
خبر کا کوڈ : 518787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش