0
Tuesday 9 Feb 2016 00:46

گلگت بلتستان میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس لگائے جائیں گے، خاقان عباسی کی گورنر جی بی کو یقین دہانی

گلگت بلتستان میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس لگائے جائیں گے، خاقان عباسی کی گورنر جی بی کو یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی وزیر نے ضلع اسکردو، ضلع گلگت اور ضلع ہنزہ میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس لگانے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کی وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے گلگت بلتستان میں پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش گیس کی فراہمی کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹ لگانے سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ ضلع اسکردو، گلگت اور ہنزہ میں ایل پی جی ائیر مکس پلانٹس لگائے جائینگے۔ گورنر گلگت بلتستان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کی درخواست پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے احاطے میں قراقرم ہائی وے پر حکومت کے زیر ملکیت پمپس تعمیر کرینگے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی میں آسانی پیدا کی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 519310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش