0
Friday 28 Jan 2011 15:07

بھارت پاکستان کے شہری علاقوں میں دہشتگردی میں ملوث ہے،پاک فوج

بھارت پاکستان کے شہری علاقوں میں دہشتگردی میں ملوث ہے،پاک فوج
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے شہری علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی معاونت کر رہا ہے۔ قطر کے اخبار گلف نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بھارت جانتا ہے کہ پاکستان قبائلی علاقے میں دہشت گردی کی جنگ میں مصروف ہے، بھارت پاکستان کے شہری علاقوں میں شورش کو ہوا دے رہا۔ "گلف نیوز" کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ خطرناک کھیل رہا ہے، کراچی اور لاہور کے بم دھماکوں میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کراچی میں انتہا پسند گروپ بھارت سے اسلحہ اور فنڈز لے رہے ہیں۔ حکام کو یقین ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان عنقریب شروع ہونے والے دو طرفہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات سے قبل پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں اور فوجی حکام نے کہا کہ بھارت انتہا پسند گروپوں کی حمایت کر کے خطرناک گیم کھیل رہا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مبینہ طور پر پاکستان میں انتہاپسندوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان سے ملحق صوبہ بلوچستان میں پاکستان مخالف تحریری مواد بھی پھیلا رہا ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کے اعلیٰ حکام نے گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے بم دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ چہلم کے موقع پر کراچی میں بم دھماکے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، حکام کے مطابق اس میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے، آئی ایس آئی کے اعلیٰ عہدے دار نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کراچی میں انتہا پسند گروپوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ خاص کر مزارات پر ہونے والے حملوں کا مقصد مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے، پاکستانی انٹیلی جنس کے عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ کراچی میں پاکستان کے لیے مسائل پیدا کرنے کے لیے لوگ بھارت سے پیسہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 52259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش