0
Wednesday 2 Mar 2016 18:50

کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے

کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔ ملزموں نے یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر عمارت کے چوکیدار سے بھی اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق جامعہ اردو گلشن کیمپس کے قریب زیر تعمیر عمارت میں تعینات چوکیدار سے نامعلوم افراد نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ چوکیدار نے مزاحمت کی تو ملزمان جلد بازی میں اپنا اسلحہ بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک کلاشنکوف اور 12 گولیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے حدود کے اندر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ : 525061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش