0
Tuesday 8 Mar 2016 13:25

مشہد مقدس، آیت اللہ واعظ طبسی کی وفات حسرت آیات پر ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس، خراج تحسین پیش

مشہد مقدس، آیت اللہ واعظ طبسی کی وفات حسرت آیات پر ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس، خراج تحسین پیش
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام عقیل حسین خان نے قائد انقلاب حضرت امام خمینی اور رھبرمعظم کے دیرینہ ساتھی، مجاہد عالم دین آیت اللہ عباس واعظ طبسی کی وفات حسرت آیات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ واعظ طبسی کی خدمات انقلاب اسلامی اور ایران اسلامی کے لئے بہت زیادہ ہیں۔ بے شک مرحوم آیتہ اللہ طبسی انقلاب اسلامی ایران کے لئے ایک عظیم سرمایہ تھے اور انکی وفات پوری ملت اسلامیہ خصوصا نظام مقدس اسلامی جمہوری ایران کے لئے جبران نا پذیر نقصان اور بہت ہی افسوس ناک سانحہ ہے۔ مشہد مقدس میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا ہم اس عطیم نقصان پر اپنے مولا و آقا امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف، انکے نمائندہ برحق رہبرمعظم انقلاب حضرت آیتہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ، ملت اسلامیہ اور مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خدا وند کریم سے دعاگو ہیں کہ خدا مرحوم کے درجات عالی ہیں متعالی فرما اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اجلاس میں حجتہ الالسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین سید منور حسین نقوی، مولانا ظہیر حسین مدنی، سید محمد علی کاظمی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 526224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش