0
Wednesday 9 Mar 2016 20:26

تحفظ خواتین ایکٹ سے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے میں مدد دے گا، حافظ طاہر اشرفی

تحفظ خواتین ایکٹ سے خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے میں مدد دے گا، حافظ طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل پر بعض علما کی تنقید بلا جواز ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان علما کونسل خوتین ونگ کی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا قانون خواتین پرتشدد کے خاتمے میں مدد دے گا، علما کرام ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ تحفظ خواتین بل پر بعض علما کی تنقید بلاجواز ہے، لڑکیوں کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، درحقیقت تحفظ خواتین ایکٹ، خواتین پر تشدد کے خاتمے میں مدد دے گا۔ پاکستان علماء کونسل کے خواتین ونگ کے وفد سے گفتگو کے دوران طاہر اشرفی نے کہا کہ میں لڑکیوں کی تعلیم اور دیگر معاشرتی برائیوں جیسے جہیز وغیرہ کے خاتمے کے لیے تمام علمائے کرام کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل خواتین کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کر رہی ہے، اسلام خواتین پر مردوں کے تشدد کے خلاف ہے اور اسلام کی تعلیمات اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ اسلام نے ان مردوں کو بھی سزائیں دیں جنہوں نے اپنی بیٹیوں اور بیویوں پر تشدد کیا۔
خبر کا کوڈ : 526510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش