0
Saturday 12 Mar 2016 01:16

رواں مالی سال ملکی برآمدات میں 13 فیصد کمی، ادارہ شماریات

رواں مالی سال ملکی برآمدات میں 13 فیصد کمی، ادارہ شماریات
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں برآمدات میں 13 فیصد اور درآمدات میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس دوران ملک کا تجارتی خسارہ بھی چار فی صد بڑھ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں فروری دو ہزار سولہ میں برآمدات پانچ فیصد کم ہو کر ایک ارب اسی کروڑ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات تین ارب تیس کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران برآمدات تیرہ ارب ستاسی کروڑ ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران سولہ ارب ڈالر رہی تھیں۔ آٹھ ماہ کے دران درآمدات اٹھائیس ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر رہیں۔ جبکہ ملک کا تجارتی خسارہ بھی چار فیصد اضافے کے ساتھ پندرہ ارب دس کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 526884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش