0
Wednesday 16 Mar 2016 19:52

راجستھان انڈیا میں کشمیری طلباء کی گرفتاری انتہائی افسوسناک، علی محمد ساگر

راجستھان انڈیا میں کشمیری طلباء کی گرفتاری انتہائی افسوسناک، علی محمد ساگر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے راجستھان میں مقیم 4 کشمیری طلباء کو ہراساں کرنے اور متعدد کا زد و کوب کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ وہ اقلیتوں خصوصاً کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جا رہے سلوک کے سنگین نتائج برآمد ہونے کے خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑا گوشت پکانے کے شبہ پر 4 کشمیریوں کا زد و کوب کرنا اور انہیں تھانے میں بند کرنا بھارت کی جمہوریت اور سیکولر کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ ہندو فرقہ پرست عناصر اور بھگوا جماعتوں کے غنڈوں کی طرف سے طلباء پر حملہ کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا کہ پولیس کی کارروائی کو غیر جانبدارانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے حملہ آور غنڈوں کر دھر دبوچنے کے برعکس کشمیری بے گناہ طلباء کو گرفتار کیا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ راجستھان حکومت کے ساتھ معاملہ اُٹھا کر طلباء کی حفاظت یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 527917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش