0
Monday 28 Mar 2016 00:19
34 رکنی سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے نتائج افغان جہاد سے بدتر ثابت ہونگے

ریاستی اداروں کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری

وحدت مسلمین ہمارے شعور، بیداری، بصیرت اور فہم کا نام ہے
ریاستی اداروں کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہر محب وطن کو ملک دشمن قرار دینے کی روش ختم کرنا ہوگا، ریاستی اداروں کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی، پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، مودی کو بغیر ویزا پاکستان بلانے والے اور بھارت کے ساتھ بزنس کرنے والے "را" کے ایجنٹ ہیں، ہم "را" کے ان تمام ایجنٹوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ عبدالطیف کی سرزمین بھٹ شاہ میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام "بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان و عوام نے سندھ بھر سے شرکت کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر محب وطن کو ملک دشمن قرار دینے کی روش ختم کرنا ہوگا، ریاستی اداروں کو ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی، ہمیں اپنے ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، 34 رکنی سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے نتائج افغان جہاد سے بدتر ثابت ہونگے، حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی قوم کی رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، اس کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں موجود کالعدم تکفیری مدارس کے خلاف آپریشن کا نہ ہونا سندھ حکومت اور شرپسندوں کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے، ان نااہل موروثی سیاست دانوں نے غربت و افلاس اور محرومیاں سندھ کے باسیوں کا مقدر بنا دی ہیں، سندھ کے مظلوم عوام قیام پاکستان سے لے آج تک جاگیرداروں اور وڈیرہ شاہی کے ظلم ستم کا شکار ہے، تھر میں قحط سالی سے ہونے والے اموات انسانیت اور ان ظالم صفت حکمرانوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک بھر میں تکفیریوں کے لشکر تشکیل دیئے، لیکن ہم ان کے مقابلے میں کھڑے ہوئے اور ان کے عزائم کو شکست دی، وحدت مسلمین ہمارے شعور، بیداری، بصیرت اور فہم کا نام ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ظالم چاہے جرنیل ہو یا سیاستدان، حکمران ہو جج ہو یا ملا، ہم اس کے دشمن ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر بھارت سے پاکستان کی سرزمین پر بمباری کروانے والے "را" کے ایجنٹ ہیں، مودی کو بغیر ویزا پاکستان بلانے والے "را" کے ایجنٹ ہیں، بھارت کے ساتھ بزنس کرنے والے "را" کے ایجنٹ ہیں، ہم "را" کے ان تمام ایجنٹوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ جب تک زندہ ہیں، کسی پاکستان دشمن کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وطن کی سالمیت سے کھیلے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سید فرمان علی شاہ کاظمی نے کہا کہ اہلیان بھٹ شاہ کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے وڈیرہ شاہی اور جاگیرداری نظام کو یکسر مسترد کر دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین نے دہشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات اور بیلنس پالیسی کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 529978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش