0
Tuesday 29 Mar 2016 23:12

بلوچستان اور کراچی میں صورتحال خراب کرنے کا ہدف ملا، گرفتار ’’را‘‘ افسر کا اعترافی بیان

بلوچستان اور کراچی میں صورتحال خراب کرنے کا ہدف ملا، گرفتار ’’را‘‘ افسر کا اعترافی بیان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادو نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسے بلوچستان اور کراچی میں صورتحال خراب کرنے کا ہدف ملا جب کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہوں۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے گرفتار ایجنٹ کے اعترافی بیان کی ویڈیو چلائی، جس میں ’’را‘‘ کے ایجنٹ نے اپنا نام کلبھوشن یادیو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ممبئی کا رہائشی اور بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، جس میں اس کا تعلق ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ سے ہے جب کہ نیوی میں اس کا نمبر 41558 زیڈ ہے۔ کلبھوشن یادیو نے بتایا کہ اس نے 1987ء میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد جنوری 1991 میں انڈین نیوی میں اس کی شمولیت بطور کمیشن آفیسرہوئی جہاں سے اس کی بطور کمیشن افسر ریٹائرمنٹ 2022ء میں ہونا تھی۔
خبر کا کوڈ : 530457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش