0
Monday 4 Apr 2016 23:18

نئے مدارس کے قیام پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے، محسود قبائل

نئے مدارس کے قیام پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے، محسود قبائل
اسلام ٹائمز۔ محسود قبائل نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق المدارس کی شاخیں کھولنے پر عائد پابندی کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔ تحریک محسود قبائل کے زیراہتمام محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ عرفان شہید پارک، ٹانک میں ہوا۔ جس میں جنوبی وزیرستان کے ایم این اے مولانا جمال الدین، قیوم شیر محسود، سابق ایڈیشنل آئی جی رحمت خان محسود، شیر پاؤ ایڈووکیٹ، کلیم اللہ ایڈووکیٹ، شہزادہ وزیرستان ہمایوں خان، غنی گل محسود ملک جنان نے شرکت کی۔ درے محسود کے جرگہ سے مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے قبائل اپنے وطن میں غلامی کی زندگی بسر نہیں کر سکتے۔ قبائلی رسم رواج کے مطابق زندگی بسر کرنے کی آزادی دی جائے۔ محکمہ تعلیم اور صحت کا قبلہ درست کیا جائے۔ اساتذہ اور محکمہ صحت کے سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔ جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کے نام پر آنے والی اربوں روپے کی رقم کے خرچ کی تحقیقات کی جائیں۔ حکومت کی جانب سے آنے والی ایک ارب 90 کروڑ کی رقم واپس جانے والے متاثرین میں فوری طور تقسیم کی جائے۔ متاثرین کے تباہ حال گھروں کا معاوضہ چار لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کیا جائے۔ 2700 اساتذہ کی خالی آسامیوں پہ فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ جنوبی وزیرستان کے تمام تعلیمی اداروں کو فعال بنایا جائے۔ وفاق المدارس کی شاخیں کھولنے پر پابندی کو فی الفور ہٹایا جائے۔ آپریشنز میں مسجدوں اور مدارس کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ کراچی میں بےگناہ محسود قبائل کا قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے، حکومت محسود قبائل کی باعزت واپسی کے کیے گئے وعدہ کو پورا کرے۔ جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو سوات اور باجوڑ کے متاثرین کی طرح مراعات دی جائیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک محسود قبائل کے مطالبات ایک ہفتے کے اندر تسلیم نہ کیے گئے، تو تمام محسود قبائل واپسی کیلئے رجسٹریشن سے انکار، سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 531583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش