0
Saturday 9 Apr 2016 17:36

پنجگور، مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

پنجگور، مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کردیا ہے۔ تاحال قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پھل آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کی زد میں آکر گھر میں موجود خاندان کے سبھی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ لیویز نے علاقے کو گھیر میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 532458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش