0
Sunday 10 Apr 2016 09:15

خیبر پی کے، سرچ آپریشن میں متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد

خیبر پی کے، سرچ آپریشن میں متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا، اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس اور سکیورٹی اداے نے مردان اور صوابی کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں بم بنانے کا ماہر اہم دہشت گرد بھی شامل ہے۔ دہشت گرد نے بم بنانے کی تربیت افغانستان میں حاصل کی۔ دہشت گرد دیگر ساتھیوں کو بم بنانے کی تربیت بھی دیتا تھا۔ سرچ آپریشن میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، جس نے ایک سب انسپکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ادھر کوہاٹ کے علاقے محمد زئی اور نصرت خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن میں سینکڑ وں کی تعداد میں مشتبہ افراد کا شناختی دستاویزات بائیومیٹرک سے چیک کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 532572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش