0
Monday 11 Apr 2016 14:43

کراچی، عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا دستی بم اچانک پھٹ گیا، 2 افراد زخمی

کراچی، عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا دستی بم اچانک پھٹ گیا، 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے دوران سماعت معزز جج کے سامنے پیش کیا گیا دستی بم اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے معزز جج کے روبرو ملزم سے برآمد ہونے والا دستی بم پیش کیا گیا، جو اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک عدالتی عملے کا اہلکار اور ایک گواہ زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے بعد عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد کیس پراپرٹی ہوتا ہے، جسے معزز جج کے سامنے کھولا جاتا ہے، لیکن اس کیلئے تفتیشی افسر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ کرنے کے بعد اسے سیل کرکے جج کے سامنے پیش کیا جائے، تاہم تفتیشی افسر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکارہ بنائے بغیر بم عدالت کے روبرو پیش کر دیا، جو تھیلے سے نکالنے کے دوران زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
خبر کا کوڈ : 532794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش