0
Wednesday 13 Apr 2016 18:24

کراچی، القاعدہ برصغیر کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، القاعدہ برصغیر کے 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں كاؤنٹر ٹيررازم ڈيپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران كالعدم القائدہ برصغير كے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار ميں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد كرليا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن كی بھاری نفری نے گلشن معمار كے علاقے احسن آباد ميں برفت گوٹھ ميں گرفتار دہشتگردوں کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کیا، تو دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ كرديا، تاہم پوليس كی جانب سے نہ صرف فائرنگ كا تبادلہ كيا گيا، بلكہ آنسو گيس كے شيل بھی فائر کئے گئے۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی سول لائن راجہ عمر خطاب كے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ريحان اور حماد كے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک دہشتگرد ابوہريرہ كو زخمی حالت ميں گرفتار کیا گیا ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا کہ جس گھر ميں دہشتگرد رہائش پذير تھے، وہاں بم بنانے کی فیکٹری بھی تھی، جہاں سے وہ بارود اور تيار بم دہشتگردوں كو فراہم كرتے تھے، جبكہ ان كا تعلق كالعدم تنظيم القاعدہ برصغير سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 533214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش