0
Monday 18 Apr 2016 22:20

اسلامی تحریک جی بی کے سربراہ آغا عباس رضوی جی بی کونسل کے ممبر منتخب

اسلامی تحریک جی بی کے سربراہ آغا عباس رضوی جی بی کونسل کے ممبر منتخب
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ علامہ آغا عباس رضوی گلگت بلتستان کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جی بی کونسل کے لئے آج کے روز ہونے والے انتخابات میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پانچ اراکین نے آغا عباس رضوی کو پانچ ووٹ دیکر گلگت بلتستان کونسل کا ممبر منتخب کیا۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے پاس پہلے ہی چار ووٹس موجود تھے اور انہیں ایک ووٹ کی ضرورت تھی۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حاجی بیگ نے اپنا فیصلہ کن ووٹ دیکر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ انکی کامیابی پر تمام ملی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 534109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش